چنتامنی:3 /فروری(محمد اسلم؍ایس او نیوز )ریاستی قانون ساز کونسل کے شمال مغربی اساتذہ حلقے کے لئے انتخابات آج منعقد ہوئے جس کے لئے یہاں کے تعلقہ دفتر میں بوتھ قائم کیا گیا تھا اور پولنگ کی کارروائی کیلئے جملہ 5 افسروں اور عملہ کا تقرر عمل میں لایا گیا تھا ۔چکبالاپور ضلع میں جملہ ووٹران کی تعداد 2818ہے ان میں مرد ووٹران کی تعداد 1915ہے تو خواتین ووٹران کی تعداد 903ہے ۔چنتامنی ووٹنگ مراکز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے ۔
آج صبح 8بجے سے ہی ووٹرس ووٹ دینے کیلئے تعلقہ دفتر کے روبرو آچکے تھے پولنگ بوتھ کے باہر کانگریس کے حامی جنتادل(ایس)کے حامی بی جے پی پارٹی کے حامی اور آزاد امیدواروں کے حامی ووٹ طلب کرتے ہوئے نظر آئے ۔یہاں کے تعلقہ دفتر میں سب سے اول ریاستی قانون ساز کونسل کے شمال مغربی اساتذہ حلقے کے لئے بطور آزاد امیدوار رایل رام کرشناریڈی نے پولنگ بوتھ میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے بعد باہر آکر آخباری نمائندوں سے اپنی جیت یقینی ہونے کی بات کہی۔ انتخابات کی وجہ سے تعلقہ دفتر کے آس پاس ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی کے زیر نگرانی پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا تھا۔